ابنا: علاء الدین بروجردی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آج ایران بین الاقوامی ایٹمی کلب کے ایک رکن کے طور پر گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے کہا کہ یہ یورپ والوں کے فائدے میں ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مقابلے کی پالیسی ترک کر کے تعاون کی پالیسی اختیار کرلے کیونکہ تہران اپنے حقوق کے حصول کے لۓ مذاکرات کا انتظار نہیں کرتا رہے گا۔
علاء الدین بروجردی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ این پی ٹی معاہدے کی چوتھی شق کے مطابق یورینیئم کی افزودگی ایران کا حق ہے کہا کہ ایران پر ڈالا جانے والا دباؤ اس بات کا سبب نہیں بنا ہے کہ ایران اپنے حق سے دستبردار ہوجائے۔
واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماسکو مذاکرات کا ایک دور کل اپنے اختتام کو پہنچا اور آج دوسرا دور جاری ہے۔